05 Nov 2023
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد دفاعی چیمپئن انگلینڈ ورلڈکپ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر امودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دیکر باضابطہ طور پر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔انگلینڈ کی دعوت پر آسٹریلیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، ہدف کے تعاقب انگلش شیر محض 49 ویں اوور میں 253 رنز بناکر ڈھیر ہوگئے۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس 64 اور ڈیوڈ ملان 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دفاعی چیمپئن کی ایونٹ میں یہ مسلسل پانچویں شکست تھی، اس سے قبل انگلینڈ واحد میچ بنگلادیش کے خلاف جیتنے میں کامیاب ہوسکا۔ٹورنامنٹ میں انگلینڈ نے ابتک 7 میچز کھیلے ہیں جس میں انہیں 6 شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔