(لاہور نیوز) ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار جیت پر معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے پاکستان کو ایک بار پھر ’’سیمی فائنل‘‘ تک پہنچنے کیلئے فیورٹ قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر ورلڈ کپ سے متعلق پروگرام میں انہوں نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سنسنی خیز میچ سے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی جیت بڑی جیت ہے جو پاکستان کو بہت خطرناک بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک کی صورتحال کے مطابق ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ فور کی چوتھی ٹیم پاکستان ہوگی۔
وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ فخر زمان کی اننگز نے سعید انور کی یاد دلا دی، فخر زمان کو 100 کر کے اسے مزید بڑا کرنے کا تجربہ ہے، صورتحال کو دیکھیں تو میری نظر میں سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم پاکستان ہے۔دوسری جانب ورلڈکپ میں بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں تاہم آسٹریلیا تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔