اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسرائیلی وزیر کی غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی، شہبازشریف کی شدید مذمت

05 Nov 2023
05 Nov 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی اسرائیلی وزیر کی دھمکی کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر کا  بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ صیہونی ریاست اور ایٹمی قوت انتہا پسند جنونیوں کے ہاتھ میں ہے، بے گناہوں کے قاتلوں کا پوری دنیا پر خود کش حملے کرنے کا منصوبہ ہے، آئی اے ای اے فی الفور صیہونی ریاست کی جوہری تنصیبات پر مانیٹر مقرر کرے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ دنیا صیہونی ریاست کی انتہا پسندی اور ایٹمی پاگل پن پر ٹھوس ردعمل دے، یہ پاگل پن پوری دنیا کو بھسم کرنے کے مترادف ہے، نہتی، بے گناہ آبادی کے قتل عام پر خاموشی کے مزید بھیانک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، ایٹم بم گرانے کا بیان مستقبل کی سوچ اور ارادوں کا پتہ دے رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ جنونیوں کو نہ روکا گیا تو دنیا جہنم بن جائے گی، عالمی برادری، سلامتی کونسل، اسلامی دنیا دھمکی کا سنجیدگی سے نوٹس لے، اسلامی ممالک سفارتی سطح پر مشترکہ مہم کا بھرپور آغاز کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے