اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی لنڈا بازار کی رونقیں بھی بحال

05 Nov 2023
05 Nov 2023

(لاہور نیوز) موسم میں ہلکی سی تبدیلی کے ساتھ ہی لنڈا بازار کی رونقیں بھی بڑھنے لگیں، مردو خواتین اور بچے سردی سے پہلے ہی من پسند کپڑوں، جوتوں کی خریداری کے لئے بازار میں پہنچ گئے۔

سرد موسم کی آمد سے قبل ہی لنڈا بازار وں میں رش لگ گیا،  جوتوں،شرٹس  اورجیکٹس کی مانگ میں اضافہ ہو گیا،بچے اور مرد و خواتین کی بڑی تعداد چھٹی  کے باوجود بازار میں موجود تھی۔

لنڈا بازار میں کوالٹی کے حساب سے چیزوں کی قیمت مقرر کی گئی ہیں تاہم سردی کی  آمد سے قبل ہی شہریوں نے ریٹ میں اضافے کی شکایات کے انبار لگا دیئے۔

  خریداروں کا کہنا تھا عام آدمی کے لئے اب لنڈا بازار بھی سستا نہیں رہا، اچھے جوگر کی قیمت بھی 3 سے 4 ہزار مانگی جارہی ہے، گزشتہ سال کی نسبت رواں برس قیمتیں دگنا ہو چکی ہیں۔

لنڈا بازار میں جوگر 300 سے 4 ہزار میں ،جیکٹ 200 سے 15 سو تک اور ٹی شرٹس 100 سے 400 روپے تک میں فروخت کی جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے