اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اشیائے ضروریہ مہنگی، شہریوں کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے

05 Nov 2023
05 Nov 2023

(لاہور نیوز) آٹا ، چاول ، چینی اور گھی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہونے سے شہریوں کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے ،غریب تو غریب مڈل کلاس طبقہ بھی پس کے رہ گیا۔

پیٹ بھرنے کی بنیادی اشیائے ضروریہ  کی  قیمتوں میں مسلسل اضافے  کا تسلسل جاری ہے، آٹا ، چینی، چاول  اور گھی پھر مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 20 کلو   آٹے  کا تھیلا 50 روپے مہنگا  ہو کر 2700 روپے کا ہو گیا ہے،پرانا چاول 20 روپے مہنگا ہونے سے فی کلو چاول کی قیمت 370 ر وپے ہو گئی ہے، درجہ سوم کے گھی اور  آ ئل کے 20 کلو گرام کے کاٹن کی قیمت میں بھی 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 140 روپے تک جا پہنچی ہے،گندم کی قیمت میں بھی 300 روپے فی من کا اضافہ ہوا  ہے جس کے بعد  فی من گندم کی قیمت 4400 روپے سے بڑھ کر 4700  روپے من ہو گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے مار دیا ،بچوں کو دو وقت کی روٹی نہیں کھلا سکتے،حکومت اور اعلیٰ حکام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں فوری کمی کے لیے اقدامات کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے