05 Nov 2023
(لاہور نیوز) کرکٹ کے میگا ایونٹ میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ وقت تک دو اوورز کم پھینکے تھے جس کے باعث گرین شرٹس کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10، 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کی سزا کو قبول بھی کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں بھی پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد ہوا تھا۔