05 Nov 2023
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف نے آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف آئندہ ہفتے سب سے پہلے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، پارٹی قائد کا دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا شیڈول بھی طے کیا جا رہا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے اہم اجلاس میں نواز شریف کے ملک کے چاروں صوبوں کے دورے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لیگی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف 10 نومبر کے بعد ملک بھر میں دوروں کا آغاز کریں گے، سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے نواز شریف کا سیاسی ساتھیوں سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔