اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کے استحکام اور تحفظ کو یقینی بنانے میں نادرا کا اہم کردار

05 Nov 2023
05 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے استحکام اور تحفظ کو یقینی بنانے میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا کردار اہم ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ایک طویل عرصے سے جعلی شناختی کارڈ کے حامل افراد مجرمان سے متاثر ہوتا آیا ہے، جعلی شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات بنوانے کا بنیادی مقصد ملکی سکیورٹی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے، دیگر ممالک کی طرح یہ مسئلہ پاکستان کیلئے بھی مستقل تشویش کا باعث ہے۔

مختلف بیرونی عوامل مثلا جعلی دستاویزات، کوائف کی تصدیق کا طریقہ کار اور قانون کی پاسداری نہ ہونا جعلی شناختی کارڈ کے اجراء کا باعث بنتے ہیں اندرونی عوامل مثلا مالی فوائد کے لیے چند ملازمین کی بدعنوانی بھی بعض اوقات اس مسئلے میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

پاکستان میں اس حوالے سے نادرا کے مضبوط نظام کے ذریعے اب 18000 سے زائد غیر قانونی شناختی کارڈز کی نشاندہی اور تنسیخ کی جا چکی ہے، نادرا دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوآرڈینیشن اور جانچ پڑتال کے سخت اقدامات کے تحت اصلاح کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نادرا کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے اقدامات پراسیسنگ کے دوران والدین، رشتہ داروں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جا رہی ہے، نادرا ایس ایم ایس کے ذریعے خاندان کے سربراہ کو مطلع کیا جا رہا ہے، ڈیٹا تک رسائی کیلئے 2 مراحل میں تصدیق و داخلی نگرانی کا بہترنظام تشکیل دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان اقدامات کی بدولت غیرقانونی شناختی کارڈ کے اجراء اور اس سے لاحق خطرات کی نشاندہی اور ان پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف تادیبی کارروائیاں کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمانہ احتساب اور انکوائری کے نظام کو بھی مضبوط بنایا گیا ہے، داخلی انکوائری کا 30 فیصد کام مکمل کر کے ذمہ داران کو ملازمت سے برطرفی سمیت دیگر بڑی سزائیں دی گئی ہیں، شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے غیرقانونی اجراء کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اپریل 2023 میں ہونے والی سائبر سکیورٹی کی خلاف ورزی کے پیش نظر نادرا سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانے کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے