اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

یوٹیلٹی سٹورز عوام کیلئے ریلیف کے بجائے تکلیف بننے لگے

05 Nov 2023
05 Nov 2023

(لاہور نیوز) مہنگائی سے ستائے عوام کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف شہریوں کیلئے تکلیف بن گیا۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ  اشیا ء کی سپلائی  بدستور متاثر ہے جس کی وجہ سے چینی، دال ماش،  دال مسور اور  کالے چنے   بھی ختم ہوگئے،شہری   سستی  اشیا ء کے حصول کیلئے   خوار  جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز حکام سبسڈائز اشیا کی سپلائی چین  بہتر بنانے میں ناکام  ہوگئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کبھی آٹا  دستیاب نہیں  تو کبھی چینی نہیں ملتی، حکومت  سبسڈائزڈ اشیاء کی سپلائی  کو بہتر نہیں بنارہی، بازار میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز حکام کا مؤقف ہے کہ  چینی ،  آٹے اور گھی کی سپلائی  جاری ہے جبکہ  دالوں اور دیگر سامان کی سپلائی  سٹورز کی ڈیمانڈ کے مطابق کی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے