(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کم بیک نے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو بھی یوٹرن لینے پر مجبور کردیا۔
میگا ایونٹ میں بھارت سے بدترین ہار کے بعد پاکستان کیلئے ٹورنامنٹ میں کم بیک مشکل قرار دینے والے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کولکتہ ایڈن گارڈنز میں پاک بھارت سیمی فائنل کی امید کرنے لگے۔
مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں سابق بھارتی کرکٹرسارو گنگولی نے کہا کہ “میں چاہتا ہوں کہ پاکستان یہاں (کولکتہ کے ایڈن گارڈنز ) میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے کیونکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت سے بڑا مقابلہ کوئی نہیں ہوسکتا”۔
قبل ازیں بھارت کے ہاتھوں احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں شکست کے بعد سابق کرکٹر سارو گنگولی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میگا ایونٹ میں پاکستان کا کم بیک کرنا مشکل ہے، گرین شرٹس کی موجودہ پلیئنگ الیون میں جذبے کی کمی نظر آتی ہے جبکہ بھارتی ٹیم پاکستان سے بہت آگے ہے۔