اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دہلی میں فضائی آلودگی، ورلڈکپ کیلئے موجود ٹیمیں پریشان، میچ ہونا مشکل

05 Nov 2023
05 Nov 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران دہلی میں بدترین فضائی آلودگی کی وجہ سے ٹیمیں پریشان ہو گئیں۔

فضائی آلودگی میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے اور سموگ کی وجہ سے ٹیموں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

6 نومبر کو دہلی میں سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ شیڈول ہے اور اس سے قبل آئی سی سی نے دہلی میں فضائی آلودگی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کے ساتھ مل کر ماہرین کی اس حوالے سے رائے لے رہے ہیں، کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کا خیال رکھیں گے۔

سری لنکا نے ہفتے کو ارون جیٹلی سٹیڈیم میں شیڈول ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے ٹیم ڈاکٹر نے کھلاڑیوں کو شدید آلودگی کی وجہ سے ٹریننگ سے روکا جبکہ بنگلا دیشی سکواڈ نے ماسک کے ساتھ ٹریننگ کی، بنگلا دیش نے جمعہ کو اپنا ٹریننگ سیشن منسوخ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز میں بھی دہلی میں آلودگی میں بہتری کا امکان نہیں ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس کا بڑھنا میچ کو خطرے میں ڈال سکتا ہے جبکہ انتظامیہ کھلاڑیوں کو ڈگ آؤٹ کی بجائے ڈریسنگ روم میں بٹھانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں سٹیڈیم کے اطراف کے علاقوں میں چھڑکاؤ کرنے کا بھی پلان بنایا گیا ہے جبکہ دہلی میں جمعرات کو ایئر ایمرجنسی ڈیکلیئر کی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے