05 Nov 2023
(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کیلئے بھارت میں موجود افغانی فاسٹ باؤلر نوین الحق نے میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم پر طنز کیا ہے۔
نوین الحق نے آسٹریلیا کے خلاف 7 نومبر کو شیڈول میچ سے قبل سوشل میڈیا پر طنزیہ پوسٹ شیئر کی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سٹوری میں افغان باؤلر نوین الحق نے لکھا کہ آسٹریلیا نے باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کیا اب ورلڈ کپ میں کرکٹ آسٹریلیا کا سٹینڈ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔
انہوں نے آسٹریلوی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ سٹینڈرڈز ، ہیومن رائٹس یا 2 پوائنٹس۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے گزشتہ سال افغانستان کے ساتھ ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی کا کہہ کر باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔