(لاہورنیوز) ورلڈ کپ 2023ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے کہا کہ آج میرا لکی دن ہے، میچ میں پلان کے مطابق بیٹنگ کی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہا کہ آج میرا لکی دن ہے جس میں کیریئر کی بہترین اننگز میں سے ایک اننگز کھیلی، آئندہ بھی اچھی کارکردگی جاری رکھوں گا، ہمارے لیے ایونٹ کا ہر میچ اہم ہے، اگلے میچ میں مزید جارحانہ انداز اپنائیں گے۔
دوسری جانب فخر زمان کی فیملی بھی ان کی شاندار کارکردگی اور ٹیم کی کامیابی پر خوش ہے، فخر زمان کے والد اور بڑے بھائی گوہر زمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شاندار کامیابی پر ہم خوش ہیں، فخر زمان کی بیٹنگ کو خوب انجوائے کیا ہے۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ڈو اور ڈائی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے 81 گیندوں پر 11 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 126 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔