04 Nov 2023
(لاہور نیوز) قومی ٹیم کی آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے سیمی فائنل میں جانے کی امیدیں برقرار ہیں تاہم اگر مگر کی صورت حال کا بھی سامنا رہے گا۔
ڈو اور ڈائی میچ میں گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کر لی ہے، پاکستانی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔
گرین شرٹس کو ایونٹ کا آخری میچ 11 نومبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے ساتھ کھیلنا ہے جو پاکستان کیلئے بہتر رن ریٹ سے جیتنا لازمی ہو گا۔
دوسری جانب سری لنکا کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کا بھی انتظار کرنا ہو گا ۔اب تک بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کوالیفائی کر چکی ہیں، پاکستان، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں سیمی میں رسائی کیلئے جان لڑا رہی ہیں۔