اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا آپ زندگی میں 12 سال کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں؟تو ہفتے میں یہ کام لازمی کریں

04 Nov 2023
04 Nov 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں 75 منٹ تک بھاگنا ہماری زندگی میں 12 سال کا اضافہ کر سکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین نے تحقیق میں 4400 افراد کا مطالعہ کیا،مطالعے میں محققین نے ہفتے میں کم از کم 75 منٹ دوڑنے والوں کا کم از کم 10 منٹ دوڑنے سے والوں سے موازنہ کیا۔

تحقیق میں ڈی این اے کے ایک حصے ٹیلومیئرس پر غور کیا گیا، یہ حصہ کروموسومز کے سروں پر موجود ڈھانچوں کو بیان کرتا ہے۔ جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے اس کے ٹیلومیئرس سکڑتے جاتے ہیں۔ بالآخر یہ بہت مختصر ہوجاتے ہیں اور آپ کے خلیے باقاعدگی سے کام نہیں کر پاتے۔

دوسری جانب اگر ان ٹیلومیئرز کو سکڑنے نہ دیا جائے تو ڈی این اے بھی کم عمر رہتے ہیں۔تحقیق میں ہفتے میں 75 منٹ بھاگنے والوں کی حیاتیاتی عمر میں اندازاً 12 سال کا فرق دیکھا گیاہے۔

مصنفین نے تحقیق میں شرح اموات کی پیمائش نہیں کی البتہ انہوں نے دوڑنے اور عمر درازی کے درمیان تعلق کے بہتر فہم کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیاہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے