04 Nov 2023
(لاہور نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے فخر زمان کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح کے بعد فخر زمان سے فون پر گفتگو کی اور کہا کہ آپ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ڈو اور ڈائی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے 81 گیندوں پر 11 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 126 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔