عرفان پٹھان کی غزہ کے مظلوموں کے حق میں ٹویٹ،اشنا شاہ بھی سابق بھارتی کرکٹر کی حمایت میں بول اٹھیں
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کی حمایت کردی۔
تفصیلات کےمطابق عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فلسطین کے حق میں کی گئی پوسٹ میں کہا کہ “غزہ میں روزانہ نومولود سے لیکر 10 سال کی عُمر کے معصوم بچے اپنی جانیں گنوا رہے ہیں اور پوری دُنیا خاموش ہے”۔
اُنہوں نے کہا کہ “بطورِ کھلاڑی میں صرف اپنی آواز ہی بُلند کرسکتا ہوں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ غزہ کے لیے عالمی رہنما متحد ہو جائیں اورغزہ میں ہونے والے بے ہودہ قتل کو ختم کریں”۔سابق بھارتی کرکٹر کی پوسٹ پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اُن کی حمایت کی تو وہیں پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ بھی خاموش نہ رہ سکیں۔
اداکارہ اُشنا شاہ نے عرفان پٹھان کی پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے غزہ کے حق میں آواز اُٹھانے پر اُن کی حمایت کی،عرفان پٹھان کو سراہاتے ہوئے کہا کہ “میرے بھائی! آپ کی جرأت کو سلام”۔