04 Nov 2023
(ویب ڈیسک)شاہینوں کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ بھارت میں سخت سکیورٹی نے کورونا کے دن یاد کروا دیے ہیں۔
بنگلورو میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا کہ زیادہ سفر سے کوئی مسئلہ نہیں مگر بھارت میں ہمیں بہت زیادہ سکیورٹی میں رکھا جارہا ہے،اس سے پریشانی ہوتی ہے، یہ کورونا کے وقت کی طرح اور کافی زیادہ مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی باہر جا کر کھانا پینا پسند کرتے ہیں مگر ان کو زیادہ موقع نہیں مل رہا جس دن ٹریننگ نہیں ہوتی وہ ناشتہ کرکے اپنے کمروں میں چلے جاتے ہیں۔