(ویب ڈیسک) شاہد آفریدی ملک کیلئے پاور ہٹرز سمیت نیا ٹیلنٹ تلاش کریں گے، انہوں نے مختلف مقامات میں ٹرائلز و کیمپس کے ذریعے باصلاحیت کرکٹرز دریافت کرنے کا بیڑا اٹھا لیا۔
سابق کپتان شاہد آفریدی کی لاہور میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر انہوں نے جونیئر لیول پر ٹیلنٹ کی تلاش میں دلچسپی کا اظہار کیا، وہ آئندہ ہفتے بورڈ کو خصوصی رپورٹ دے کر اپنے منصوبے سے آگاہ کریں گے،
شاہد آفریدی کا کام نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا، وہ اپنے ساتھ کوچز، ٹرینرز و دیگر اسٹاف کو ساتھ لے کر آئیں گے،سب کا انتخاب خود ہی کریں گے، ملک بھر میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا،باصلاحیت کرکٹرز کو اکیڈمی میں پاور ہٹنگ سمیت جدید کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق مختلف اوقات میں کیمپس بھی لگیں گے، اس کے بعد بھی کھلاڑیوں کو مصروف رکھا جائے گا، انہیں انگریزی زبان میں بات چیت کی تربیت بھی دی جائے گی۔