04 Nov 2023
(لاہور نیوز) پاکستانیوں کی امیدوں کا مرکز شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کیلئے مہنگے ترین باؤلر بن گئے۔
بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں کیوی بیٹرز نے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی خوب دھلائی کی ، فاسٹ باؤلر نے 10 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے 90 رنز دیئے۔شاہین شاہ آفریدی نے حارث رؤف کا بھی ریکارڈ توڑ ڈالا، حارث رؤف نے دس اوورز میں 85 رنز دیئےتھے۔
اس میچ میں شاہین آفریدی نے 10 اوورز میں 90 رنز دیئے جس کے بعد اب شاہین آفریدی ورلڈکپ کے مہنگے ترین پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حسن علی نے 2019 میں بھارت کے خلاف 9 اوورز میں 84 رنز دیئے تھے۔