اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال میں سموگ کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد

04 Nov 2023
04 Nov 2023

(لاہور نیوز) گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال میں سموگ کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد ہوا۔ واک میں ڈاکٹرز، نرسز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور طلبہ کی شرکت ہوئی۔

 آگاہی واک میں ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حامد حسن اور سینئر ڈاکٹرز کی خصوصی شرکت ہوئی۔ ایم ایس ڈاکٹر حامد حسن کا کہنا تھا کہ سموگ کے خلاف پوری قوت سے کھڑا ہونا پڑے گا، یہ مسئلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سنجیدہ صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے، اگر اس پر سنجیدگی سے کام نہ کیا تو اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے، ہمیں اس کے خلاف احتیاط لازمی کرنی چاہیے۔

واک میں شرکت کرنے والے طلبہ اور ڈاکٹرز  نے ہاتھوں میں سموگ کے خلاف آگاہی مہم کے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر ظہیر اختر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں 4 موسم ہیں جبکہ صرف پاکستان میں 5 موسم ہیں اور پانچواں موسم سموگ کا ہے جو ہماری ہی کوتاہیوں کی وجہ سے ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ ماسک کا لازمی استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں ایک مہینے کے لئے سموگ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے