04 Nov 2023
(ویب ڈیسک) سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے اس اہم میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ سے جیتنے کیلئے 350 سے زیادہ کا ہدف دینا ہو گا۔
نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ آج کا میچ پاکستان کیلئے بہت اہم ہے، سیمی فائنل میں رسائی کیلئے آج کے میچ میں گرین شرٹس کی فتح ضروری ہے اور اس کے لیے پاکستان کو 350 سے زیادہ کا ٹارگٹ دینا ہوگا، فخر زمان کو لمبی اننگ کھیلنا ہو گی جبکہ شاہین کو پچ کے مطابق باؤلنگ کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کسی کے ہونے نہ ہونے سے ٹیم کو فرق نہیں پڑتا، نسیم شاہ کا فرق اس لئے پڑرہا ہے کیوں کہ ہم نے کوئی دوسرا تیار نہیں کیا۔
انضمام الحق کے بطور چیف سلیکٹر استعفے کے معاملے پر عبدالرزاق نے کہا کہ سابق قومی کپتان شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر کا عہدہ ملنے کا قوی امکان ہے۔