03 Nov 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق گردن میں تکلیف کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق امام الحق گردن میں تکلیف کی وجہ سے آج ٹیم کے ساتھ پریکٹس پر بھی نہیں آئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کے درد کی نوعیت معمولی ہے۔
واضح رہے کہ کل پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ مدمقابل ہونا ہے۔شاداب خان اور امام الحق بنگلادیش کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔