اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تاجر برادری کا آئندہ کسی بھی احتجاجی مظاہرے میں ٹائر نہ جلانے کا فیصلہ

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور کی تاجربرادری کا سموگ کے تدارک کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ نے کی۔

اجلاس میں لاہور کی مختلف مارکیٹوں کے صدورنے شرکت کی، اجلاس میں سموگ کی صورتحال، ٹیکس ریٹرن میں توسیع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، انجمن تاجران نے چیئرمین ایف بی آر سے ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں ایک ماہ توسیع کا مطالبہ کر دیا۔

مجاہد مقصودبٹ نے کہا کہ مارکیٹوں میں آئندہ کسی بھی احتجاجی مظاہرے میں ٹائر نہ جلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے ہم نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیساتھ ہیں، لاہور کو آلودگی سے پاک کر کے دوبارہ پھولوں کا شہر بنائیں گے۔

صدر انجمن تاجران نے مارکیٹوں کے صدور کو ہدایت کی کہ تمام دکاندار کل سے خود اور اپنے ملازمین کو بھی ماسک لازمی پہنائیں، سموگ سے بچاؤ کیلئے ہم سب نے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور کی مارکیٹوں میں آنے والے کسٹمرز کیلئے ماسک کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے