03 Nov 2023
(ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2005 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی جبکہ مقامی صرافہ بازاروں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 14 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگئی ہے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 83 ہزار 813 روپے ہوگئی ہے۔