اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہم بنگلہ دیش کے علاوہ کسی بھی میچ میں اچھا نہیں کھیلے: مکی آرتھر

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ہمارے لیے اگلے دونوں میچ بہت اہم ہیں ،ہم نے بنگلہ دیش کے علاوہ کسی بھی میچ میں اچھا نہیں کھیلا، شاداب خان کے ٹیسٹ کے نتائج اچھے آئے ہیں ہم اس وقت شاداب خان کے حوالے سے فیصلہ نہیں کر سکتے۔

ٹیم ڈائریکٹر نے پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ کن کشن ایک اہم مسئلہ ہے اس لیے ہمیں 100 فیصد فٹنس چاہیے، ہمارے کھلاڑیوں نے بھارتی گراؤنڈز صرف ٹی وی پر دیکھے تھے، جس گراؤنڈ پر بھی وہ کھیل رہے ہیں وہ ان کے لیے نئے ہیں ، ہمارے لیے اگلے دونوں میچ بہت اہم ہیں ،ہم نے بنگلہ دیش کے علاوہ کسی بھی میچ میں اچھا نہیں کھیلا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر ہمیں بہت زیادہ سکیورٹی میں رکھا جا رہا ہے، یہ کورونا کے وقت کی طرح ہے جو کافی زیادہ مشکل ہے، کھلاڑیوں کو باہر جانے کا زیادہ موقع نہیں مل رہا جس دن ٹریننگ نہیں ہوتی کھلاڑی ناشتہ کرکے اپنے کمروں میں چلے جاتے ہیں۔

ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے مزید کہا کہ اب صورتحال ہمارے ہاتھ میں ہے کہ ہمیں دونوں میچز اچھی طرح جیتنے ہیں، جنوبی افریقہ کی جیت نے ہمیں کافی زیادہ فائدہ پہنچایا۔

حارث رؤف کو ہم باہر نہیں بٹھا سکتے وہ ہمارا سٹرائیک بولر ہے، فخرزمان اپنی انجری سے صحت یاب ہوکر آیا ہے جو ہمارے لیے اچھا ہے ، بابراعظم  ابتدائی میچز میں افتخار سے چند اوورز کرواتا تھا، مجھے افتخار نے کہا کہ میں 10 اوورز کا بولر ہوں۔

بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں کل نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستان کیلئے سیمی فائنل تک رسائی کیلئے کل کا میچ جیتنا ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے