اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول میں ناقص انتظامات،پرنسپل کیخلاف کارروائی کی سفارش

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(لاہور نیوز) گورنمنٹ جونیئر ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں ناقص انتظامات کے باعث پرنسپل کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے دورے کے دوران سکول میں ناقص کارکردگی اور سہولیات کی عدم فراہمی سامنے آئی تھی، چھٹی اور نویں جماعت  کے بچے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے تھے جبکہ سکول میں واٹر کولر بھی خراب تھا۔

 سکول کی کمپیوٹر لیب بھی غیرفعال تھی، صفائی کے بھی خاطر خواہ انتظامات  نہ تھے جبکہ تیسری کلاس کا پنکھا موجود نہیں تھا ، سکول میں ڈینگی ایس او پیز پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا تھا۔

ناقص انتظامات و سہولیات پر سکول پرنسپل محمد سعید کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے سفارش کردی گئی، مذکورہ سکول کے پرنسپل کو معطل کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی نے سیکرٹری ایجوکیشن  کو خط لکھ دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے