اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک نیوزی لینڈ میچ، بنگلورو سٹیڈیم کا سپیشل سسٹم میچ کو بارش سے بچانے کیلئے تیار

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(ویب ڈیسک) ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اہم میچ میں چناسوامی سٹیڈیم کا خصوصی نظام میچ کو بارش سے بچانے کیلئے تیار ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا اہم میچ کل بنگلورو کے چنا سوامی سٹیڈیم میں صبح 10 بجے شروع ہو گا۔

بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے دوپہر دو بجے کے بعد بنگلورو میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

میچ کو بارش سے بچانے کیلئے چنا سوامی سٹیڈیم میں نصب "سب ایئر سسٹم" میدان میں پانی کھڑا نہیں ہونے دے گا۔

چنا سوامی سٹیڈیم کے سٹاف کے مطابق بارش شروع ہوتے ہی سب ایئر سسٹم خود بخود سٹارٹ ہوجائے گا، بارش رکنے کے 15 سے 20 منٹ میں گراؤنڈ کو کھیل کے قابل بنا دیا جائے گا۔

سٹاف کا کہنا ہے کہ سب ایئر سسٹم سے پانی کی نکاسی قدرتی ڈرینج سے 36 گنا تیز ہوتی ہے، سسٹم کے تحت نصب پائپس ایک منٹ میں 10 ہزار لیٹر پانی نکال سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ بنگلورو کے چنا سوامی سٹیڈیم میں سب ایئر سسٹم 2016 میں نصب کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے