اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کپتان بابراعظم کا اہم ایشو پر ردعمل سامنے آگیا

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر عہدیدار اور بابراعظم کی نجی چینل پر واٹس ایپ چیٹ لیک ہونے پر پی سی بی اور کپتان کا ردعمل سامنے آگیا۔

پی سی بی سینئر عہدیدار اور کپتان بابراعظم کے درمیان چیٹ لیک ہونے کے بعد تنازعات میں گِھر چکا ہے۔ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب سابق کرکٹر راشد لطیف نے ایک مقامی چینل پر دعویٰ کیا کہ بابراعظم نے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف، سلمان نصیر اور عثمان واہلہ سمیت پی سی بی کی اہم شخصیات سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن 2 دن تک کوئی جواب نہیں ملا۔

راشد لطیف کے دعوؤں پر پی سی بی کے سربراہ اشرف نے بابراعظم اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کے درمیان ایک واٹس ایپ گفتگو سپورٹس جرنلسٹ کے ساتھ شیئر کی، جس میں کپتان کی جانب سے کالز کی تردید کی گئی تاہم تنازعہ اس وقت بڑھ گیا جب ایک نجی نیوز چینل نے مبینہ طور پر ذکاء اشرف کی اجازت سے چیٹ کا سکرین شاٹ ٹی وی پر نشر کردیا۔

بورڈ نے یہ کہہ کر ہاتھ اٹھا لیا کہ چینل کی ادارتی پالیسی پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں، یہ ایک چینل کی صوابدید اور پالیسی ہے کہ کیا نشر کرنا ہے اور کیا نہیں۔

دوسری جانب ان تنازعات کے نتیجے میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور پی سی بی کے سی او او کے درمیان اعتماد کا فقدان نظر آیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کپتان بابراعظم اس چیٹ لیک پر شدید ناراض ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ حساس معاملات پر ان کی نجی گفتگو مستقبل میں میڈیا پر لیک ہوسکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے