اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ: کیچز پکڑنے میں پاکستان نے تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(ویب ڈیسک) انڈیا میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے کیچز پکڑنے کے معاملے میں تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

میگا ایونٹ میں پاکستانی فیلڈرز 7 میچز میں 37 میں سے 31 مواقع پر کیچز تھامنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 2 کیچز ایسے ڈراپ ہوئے جس نے قومی ٹیم کیلئے میچ کا نقشہ تبدیل کردیا تھا۔

سری لنکا کے کوشل مینڈس کا کیچ امام الحق نے 18 پر ڈراپ کیا تھا بعدازاں انہوں نے 123 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ وارنر کا کیچ اسامہ میر نے محض 10 رنز پر گرایا تھا اور انہوں نے 160 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

پاکستانی فیلڈرز کے کیچز تھامنے کی شرح سب سے زیادہ 86 فیصد ہے جبکہ 6 کیچز ڈراپ کیے گئے ہیں۔

نیدرلینڈ 85 فیصد کے ساتھ دوسرے، میزبان بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقا 81 فیصد کیچز پکڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے