اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے: جاوید لطیف

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(لاہور نیوز) رہنما پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آج کہا جا رہا ہے کہ فیض آباد دھرنے کا ماسٹر مائنڈ کون ہے، فیض آباد دھرنے کے ماسٹر مائنڈ کا 10سال بعد پوچھا جارہا ہے، اچھی بات ہے عدل جیسے ادارے میں تبدیلی آنے سے کسی نے پوچھا تو سہی، کہیں ایسا نہ ہو کہ فیض آباد دھرنے کے ماسٹر مائنڈ کو کٹہرے میں لانے میں دس سال اور گزر جائیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے نام لیے بغیر تحریک انصاف کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  اربوں کھربوں روپے لوگوں کی ذہن سازی کرنے پر خرچ ہوئے، تمام چیزیں سامنے آنے کے باوجود بھی کسی اور ثبوت کی ضرورت ہے؟ ہمارے خلاف ذہن بنایا گیا کہ یہ چور،ڈاکو اور لٹیرے ہیں، حکومتی اورریاستی وسائل سے آپ نے ذرائع ابلاغ استعمال کیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ملزم جیل میں ہے اور وہ فائیو سٹار ہوٹل کی طرز پر لائف گزار رہا ہے، ایک ملزم کو 8کمرے،اٹیچ باتھ ،لگژری فرنیچر ،کروڑوں روپے کی ایکسرسائز مشینیں پہنچائی جارہی ہیں، اس جیل کے تمام قیدیوں کو اس ہی طرح کی خوراک دی جائے، ہماری بار امریکا میں بیٹھ کر کہتے تھے ان سے جیل میں پنکھا بھی چھین لوں گا۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کئی مرتبہ تمام پہلوانوں کو اکٹھا کرکے نوازشریف کے مقابلے میں کھڑا کیا جاتا رہا ہے، لوگ کہتے ہیں سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے، ہم بھی کہتے ہیں سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، آج مزدور بھی جانتا ہے کون کون کس کس واقعے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے