اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر کا 9400 ارب روپے کا ٹیکس ہدف ناکافی ہے: نگران وزیر خزانہ

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر نے 9400 ارب روپےکے ٹیکس ہدف کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تجویز دی ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس کلیکشن12 ہزار ارب سے زائد ہونی چاہیے۔

نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاداختر نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر نے 9400 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کوناکافی قرار دے دیا۔

شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدف سے20 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کرنا چاہیے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی ٹیکس کلیکشن 12 ہزار ارب سے زائد ہونی چاہیے۔

وزیرخزانہ نے ٹیکس گزاروں کو سہولیات دینے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس جمع کرانے کا طریقہ کارآسان بنایا جائے تو محصولات بڑھ سکتی ہیں، ٹیکس کے نظام کو آٹومیٹڈ بنایا جائے تاکہ ٹیکس آمدنی بڑھائی جائے۔

شمشاد اختر نے ہدایت کی کہ ٹیکس جمع کرنے کے خودکار نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے