(لاہور نیوز) "لہور لہور اے " فیسٹیول کی جیلانی پارک میں رونقیں دیکھنے لاہوری امڈ آئے۔
"لہور لہور اے " فیسٹیول کی جیلانی پارک میں رونقیں عروج پر پہنچ گئیں، فیسٹیول میں ہر سُو لاہور کی ثقافت، ادب، تاریخ ، اور کھانوں کے جلوے بکھرے نظر آرہے ہیں، بادشاہی مسجد ،وزیر خان مسجد اور چوبرجی کےدلکش ماڈلز عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہے ہیں۔
شہریوں کی بڑی تعداد نے جیلانی پارک کا رخ کر لیا،سینکڑوں کی تعداد میں مختلف سٹالز عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، پنجاب کے روائتی کھانوں کے سٹالز پر شہری خوب ہاتھ صاف کررہے ہیں، کیا بچے کیا بڑے سب ہی فیسٹیول کی رونق کے دیوانے نکلے۔
ہاتھ سے بنی اشیا اور ڈیکوریشن سیٹ کے سٹالز پر شہریوں کا ذوق و شوق دیدنی ہے،خواتین کاریگروں نے فیسٹیول میں آنےو الوں کو اپنی مہارت سے آگاہ کیا۔
یاد رہے "لہور لہور اے"فیسٹیول جیلانی پارک میں 12نومبر تک جاری رہے گا ۔