(ویب ڈیسک) نامور اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ فیمنزم کا مشہور نعرہ ’میرا جسم میری مرضی‘ لوگوں کے درمیان مذاق بن چکا ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران اداکار نے شادی اور میاں بیوی کے تعلقات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دین میں مرد کو بیوی پر حکم چلانے سے قبل متعدد فرائض پورے کرنے پڑتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت میں شادی شدہ زندگی کو گزارنے کیلئے بہترین رہنمائی موجود ہے جس پر ہماری نظر نہیں جاتی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ لوگوں کو مذہب کے متعلق ایسا رویہ نہیں اپنانا چاہئے کہ جو انہیں پسند ہو اسے لے لیا اور جو پسند نہیں اسے چھوڑ دیا۔
عوام میں پھیلی منافقت پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ لوگ طلاق یافتہ عورت کو کلنک کا ٹیکا سمجھتے ہیں جبکہ طلاق کو اچھا بنا کر پیش کرنے والے متعدد افیئرز میں مبتلا ہوتے ہیں۔
فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ حلال کو غلط جب کہ حرام کو فیشن کیلئے بہترین بنا کر پیش کیا جاتا ہے اور یہ منافقت ہے۔