اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو شکست دے سکتا ہے: عماد وسیم

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے میچ جیت سکتا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ پاکستان کی فیلڈنگ اچھی ہوئی ہے، پاکستان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے جیت سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے میچ کا پریشرکچھ اور ہی ہوتا ہے۔

دوسری جانب محمد عامر نے کہا کہ سب سے زیادہ سرمایہ آئی سی سی کو بھارت سے ملتا ہے۔

سابق کرکٹرعبدالرزاق نے گزشتہ روز بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے مقابلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کا پہلے بیٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ ٹھیک تھا، سری لنکا کی بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں رہی۔

واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو ممبئی کے واکھنڈے سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 302 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بھارت کے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے