اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

غلطیاں کرنا ہمارا خاندانی مسئلہ ہے: ندا یاسر

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ اور ہوسٹ ندا یاسر کا کہنا ہے کہ غلطیاں کرنا ہمارا خاندانی مسئلہ ہے، میں اپنی پھوپھو کی طرح غلطیاں کرنے میں مشہور ہوں۔

ندا یاسر اور ان کی بہن سویرا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نےاپنی غلطیوں کی وجہ بتائی کہ ان سے غلطیاں کیوں سرزد ہوتی ہیں اور وہ غلطیاں کس کی طرح کرتی ہیں۔

 شو میں ندا یاسر اور ان کی بہن سویرا نے اپنے فیملی نظام اور اپنی پرسنل لائف کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اینکر کے سوال پر ندا یاسر نے غلطیاں کرنے کی وجہ بتائی۔

 ندا یاسر کی بہن سویرا نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اب ندا اپنی غلطیوں کے بعد حالات سے نمٹنے کی عادی ہو گئی ہیں۔ ندا نے کہا کہ غلطی کرنا ان کا خاندانی مسئلہ ہے۔ ندا کی بہن نے کہا کہ ہمارے خاندان میں ہمارے پاس ہمیشہ ہر نسل سے ایک شخص ہوتا ہے جو غلطیاں کرتا ہے اور ہماری نسل سےاس وقت ندا موجود ہے جو غلطیاں کرتی ہے۔ اپنی بہن کی بات کے جواب میں ندا نے کہا کہ وہ اپنی پھوپھو کی طرح ہے جو اپنی غلطیوں کے لیے مشہور تھیں۔

انہوں نےٹرولز کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئےکہا کہ ٹرولنگ ان پرپہلے اثر کرتی تھی لیکن اب وہ اس کی عادی ہو گئی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس ایک پیار کرنے والے خاندان کی شکل میں ایک بہترین سپورٹ سسٹم ہے جو انہیں مضبوط کرتا ہے، ان کا خاندان ان کی فوج ہے۔

خیال رہے کہ ندا یاسر ایک پاکستانی مارننگ شو کی تجربہ کار میزبان ہیں۔ وہ گزشتہ چودہ برسوں سے اپنے مارننگ شو کی کامیابی سے میزبانی کر رہی ہیں۔ ندا یاسر کا مارننگ شو اکثر متنازعہ بحثوں کے لیے مقبول ہے۔

میزبانی کے علاوہ ندا یاسر اکثر اپنی غلطیوں سے خبریں بناتی رہتی ہیں جو وائرل ہو جاتی ہیں۔ کچھ مہینے پہلے وہ 92 کے ورلڈکپ سے متعلق ایک سادہ سا سوال نہ سمجھ سکی تھیں اور اس پر میمز بنی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے