اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیا محمد شامی سجدہ کرتے کرتے رک گئے؟

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کے 33 ویں میچ میں سری لنکن بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دینے والے بھارتی بولر محمد شامی کے پانچ وکٹیں لینے کے بعد سجدہ کرتے کرتے رک جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ممبئی کے واکھنڈے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں محمد شامی نے 5 اوورز میں 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 18 ویں اوور میں محمد شامی نے کسون رجیتھا کو اپنا پانچواں شکار بنایا جس کے بعد وہ میدان پر گھٹنوں کے بل بیٹھے اور پھر دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے لگے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ شامی سجدہ کرنے جا رہے تھے لیکن کسی خوف کی وجہ سے رک گئے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ شامی سجدہ کرنے جارہے تھے لیکن انہیں خیال آیا کہ وہ بھارت میں ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ شامی سجدہ کرنے والے تھے لیکن انہیں یاد آیا کہ وہ بھارتی ہیں اور اس کے لیے انہیں شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے