اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد شامی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بھارتی بولر بن گئے

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی ون ڈے ورلڈکپ میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

اکتوبر کو ممبئی کے واکھنڈے سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 33 ویں میچ  میں بھارت نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 302 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بھارت کے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 18 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔

بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دیکر ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

سری لنکا کے خلاف شاندار بولنگ کرکے 5 وکٹیں لینے کے بعد محمد شامی ون ڈے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔

محمد شامی نے مجموعی طور پر 14 ورلڈکپ مقابلوں میں 45 وکٹیں لی ہیں۔

 اس سے قبل یہ اعزاز سابق بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان کے پاس تھا جنہوں نے 23 مقابلوں میں 44 وکٹیں لی تھیں۔

واضح رہے کہ محمد شامی رواں ورلڈکپ میں 14 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جس میں 2 بار 5 وکٹیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محمد شامی مینز ورلڈکپ میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ( 4 بار) پانچ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے