02 Nov 2023
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں نے اربوں کما لیے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز اختتام کے موقع پر 100 انڈیکس 314 پوائنٹس اضافے کیساتھ 52 ہزار 657 پوائنٹس پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز اختتام کے موقع پر 100 انڈیکس 422 پوائنٹس اضافے کیساتھ 52 ہزار 342 پوائنٹس پر بند ہواتھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 98 کروڑ 49 لاکھ 53 ہزار 663 روپے مالیت کے 18 کروڑ 29 لاکھ 93 ہزار 2 شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔