02 Nov 2023
(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی انجری ریکوری میں بہتری آ رہی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔
پاکستان کی کل صبح چناسوامی سٹیڈیم بنگلورو میں پریکٹس شیڈول ہے، شاداب خان کی پریکٹس کے حوالے سے بھی صبح ہی فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کے سر پر لگی چوٹ میں بہتری آ رہی ہے، پی سی بی شاداب خان کی جگہ متبادل باؤلر کی درخواست نہیں دے گا۔
خیال رہے کہ شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ہیڈ انجری کا شکار ہوئے تھے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ 4 نومبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔