اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور سعودی عرب کا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

02 Nov 2023
02 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا۔

 نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمرسیف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی، دونوں ممالک کے مابین آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

عمرسیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے لئے سعودی عرب ایک پرکشش مارکیٹ ہے، پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں سعودی عرب میں اپنے کاروبار کو وسعت دینا چاہتی ہیں، چاہتے ہیں کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی سعودی عرب میں با آسانی آمدورفت ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے لئے سفر اور ویزا کے حصول میں آسانی پیدا کرے،پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام پروفیشنلز میں بڑا پوٹینشل ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہے، سعودی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔

نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کے میدان میں مکمل تعاون کرے گا، ویزا کے حصول میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو مزید آسانیاں اور مکمل سپورٹ مہیا کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے