اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سموگ ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد 80 فیصد طلبہ ماسک پہن کر سکولوں میں حاضر ہوئے

02 Nov 2023
02 Nov 2023

(لاہور نیوز) سموگ ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد سکولوں میں ماسک کا استعمال لازم قرار دیا گیا۔ 80 فیصد طلبہ ماسک پہن کر سکولوں میں حاضر ہوئے۔

اساتذہ نے بچوں کو سموگ سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دی۔ اساتذہ اور بچوں کا کہنا تھا کہ سموگ کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ماسک پہننا لازم ہو گیا ہے۔

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر نے بھی مختلف سکولوں کے دورے کیے اور سموگ کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ماسک کے حوالے سے گزشتہ روز دیر سے فیصلہ ہوا اس لیے آج سو فیصد عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

حکومت کی جانب سے ایک ماہ کے لیے سموگ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے جس میں طلبہ کے ساتھ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کے لیے بھی ماسک لازم قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری سکولوں پر کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے