کھیل
'عرفان پٹھان سے بھی اچھا ڈانس کروں گا'محمد عامر کا اعلان، سابق فاسٹ باولر کب ڈانس کرینگے؟جانئے
02 Nov 2023
02 Nov 2023
(ویب ڈیسک)شاہینوں کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ کر بھارت کو شکست دے تو وہ عرفان پٹھان جیسا ڈانس کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایک شو میں انٹرویو کے دوران محمد عامر کا کہنا تھا کہ میرا وعدہ ہے پاکستان ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ کر بھارت کو شکست دے تو پھر میں ایسے ہی ڈانس کروں گا جیسے عرفان پٹھان نے افغانستان سے پاکستان کی شکست پر کیا تھا۔
جس پر میزبان نے کہا کہ آپ نے ویسا ڈانس نہیں کرنا اس سے اچھا کرنا ہے، محمد عامر نے کہا کہ میں اس سے اچھا ہی ڈانس کروں گا۔