اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

افغان موسیقاروں کے انخلا کا معاملہ،عدالت میں دائر درخواست پر کیا پیش رفت ہوئی ؟جانئے

02 Nov 2023
02 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے افغان موسیقاروں کی زبردستی انخلاء کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔

تفصیلات کےمطابق افغان موسیقاروں کی پاکستان سے جبری انخلا کے خلاف درخواست کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی نے کی۔جسٹس عبدالشکور نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ حکومت کی طرف سے کیا ہدایات آئی ہیں؟ جس پر  ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت نے کل کہا ہے کہ جن افغان شہریوں کے پاس پی او آر کارڈ ہے ان کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔

درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ جو درخواست گزار ہے ان کے بارے میں بتائیں، حکومت کی ان کے بارے میں کیا رائے ہے؟ درخواست گزار کے وکیل ممتاز خان نے عدالت سے کہا کہ سپریم کورٹ میں اس حوالے سے اور درخواستیں دائر ہوئی ہیں۔

وکیل نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ میں ان کیسز پر فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کیا جائے۔پشاور ہائی کورٹ نے درخواست گزار وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے