شہرکی خبریں
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کل یوم شہدائے فلسطین منانے کا اعلان
02 Nov 2023
02 Nov 2023
(لاہور نیوز) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کل ملک بھر میں یوم شہدائے فلسطین منانے کا اعلان کر دیا۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو ملک بھر میں یوم شہدائے فلسطین منایا جائے گا، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست ہی مسئلے کا واحد حل ہے۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بے گناہ فلسطینیوں پر حملے رکوانا وقت کی ضرورت ہے، مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے، مسئلہ فلسطین پر پوری امت کی وحدت کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے معاملے پر اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔