اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک بھر میں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف آپریشن، متعدد افراد زیر حراست

02 Nov 2023
02 Nov 2023

(ویب ڈیسک) حکومتی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف شہروں سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر تارکین وطن کیخلاف ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا آپریشن جاری ہے۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ بغیر دستاویز مزید 19 افراد ڈیپورٹ کر دیئے، اسلام آباد سے ڈیپورٹ ہونے والوں کی تعداد 83 ہوگئی، ملک بھر سے رضا کارانہ طور پر 1 لاکھ 40 ہزار 322 غیر ملکی واپس جا چکے ہیں۔

ادھر قصور اور پتوکی میں بھی پولیس نے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے 100 سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا ہے، حراست میں لیے گئے تمام افراد کی بائیو میٹرک ویریفیکیشن کی جا رہی ہے، رجسٹرڈ نہ ہونے کی صورت میں غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب جہلم میں بھی پولیس نے غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے ضلع بھر سے 98 افراد کو پکڑ کر انخلاء کیمپ منتقل کر دیا ہے، پکڑے گئے افراد میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں۔

کارروائیاں دینہ، سوہاوہ، جلال پور شریف اور جہلم شہر کے علاقوں میں کی گئی ہیں، ضروری کارروائی کے بعد تارکین وطن کو افغانستان کے لئے پشاور بھیجا جائے گا۔

علاوہ ازیں کوئٹہ میں پاک افغان سرحد سے غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی جاری ہے، دس ہزار سے زائد افراد رضاکارانہ طور پر سرحد پار کر گئے، کوئٹہ سے گرفتار کئے جانے والے 500 سے زائد افراد کو چمن پہنچا دیا گیا۔

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس غیر قانونی طور مقیم افراد کی گرفتاری کے لئے کارروائی کر رہی ہے، گرفتار کئے جانے والوں کو ہولڈنگ سنٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں پولیس نے غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد یثرب گوٹھ میں آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائیوں میں تین سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے