(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 33ویں میچ میں بھارت کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
بھارتی شہر ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں میزبان ٹیم بھارت کی قیادت روہت شرما کررہے ہیں جبکہ آئی لینڈرز کو کوشال مینڈس لیڈ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک اپنے6،6 میچز کھیل چکی ہیں جن میں بھارت تمام میں ناقابل شکست رہا جبکہ سری لنکا کی ٹیم صرف 2 میچز ہی جیت پائی اور 4 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پوائنٹس ٹیبل پر میزبان بھارت کی ٹیم 12 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور سری لنکا 4 پوائنٹس کیساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔
بھارت کا سکواڈ:
— BCCI (@BCCI) November 2, 2023
Follow the match https://t.co/rKxnidWn0v#CWC23 | #MenInBlue | #INDvSL pic.twitter.com/aI5l9xm4p4
سری لنکا کا سکواڈ:
One change for Sri Lanka, Dushan Hemantha IN for DDS. India unchanged.#SLvIND #CWC23 #LankanLions pic.twitter.com/VGJJ79WB7x
— Sri Lanka Cricket (@OfficialSLC) November 2, 2023