اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم شادی کی شاپنگ میں مصروف، بھارتی ڈیزائنر کی ’شیروانی‘ خرید لی

02 Nov 2023
02 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت میں اپنی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک ڈیزائنر شیروانی پر 7 لاکھ روپے کی رقم خرچ کردی۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران جب ٹیم مشکلات کا شکار ہے کپتان کا ٹورنامنٹ کے دوران شادی کی خریداری میں مشغول ہونا معمولی بات نہیں ، جس نے شائقین کرکٹ سمیت ناقدین کی اس طرف توجہ مبذول کروالی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی کپتان نے مشہور بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی سے 7 لاکھ کی شیروانی خریدی جبکہ ایک معروف دکان سے زیورات بھی خریدے ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چونکہ بابراعظم کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں، اس لیے انکے رشتہ دار بھی انتظامات میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب اہم بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے دوران ان کی شادی کی خریداری نے جہاں نئی بحث چھیڑ دی ہے وہیں کپتان کے مداح پُرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی کپتان ورلڈکپ بری طرح ناکام رہے ہیں، انہوں نے 7 اننگز میں 30 کی اوسط سے 77 کے سٹرائیک ریٹ سے محض 216 رنز سکور کیے ہیں، جس میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے