اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نادہندگان کے موبائل فون بلاک کرنے کا فیصلہ

02 Nov 2023
02 Nov 2023

(ویب ڈیسک) حکومت نے نادہندگان کے فون بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ نادہندگان کیلئے اس سے اگلا قدم سم اور بعد ازاں قومی شناختی کارڈ بلاک کرنا ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پی ٹی اے، سیلولر آپریٹرز، جی ایس ایم اے نمائندگان شریک ہوئے۔ اجلاس میں نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پی ٹی اے کیلئے پالیسی ڈائریکٹیو جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے عام لوگوں تک سمارٹ فونز پہنچانے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ورلڈ سے خود کو منسلک کرنے،ای کامرس کے فروغ کیلئے سمارٹ فونز فار آل پالیسی ضروری ہے عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹرز کے فون بلاک کیے جائیں گے، نادہندگان کیلئے اس سے اگلا قدم سم اور بعد ازاں قومی شناختی کارڈ بلاک کرنا ہوسکتا ہے ، اس اقدام سے نادہندگان کی حوصلہ شکنی اورسمارٹ فونز کے استعمال کا تناسب بڑھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افریقی ملک روانڈا کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات میں بھی سمارٹ فونز ایکسپورٹ کرنے سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے، پاکستانی سمارٹ فونز میں روانڈا حکومت نےخصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے