02 Nov 2023
(ویب ڈیسک) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونز کی درآمدات پر15.36 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 71.21 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 364 فیصد کم ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق ستمبر2023 میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 7.048 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 4.97 ملین ڈالراور گزشتہ سال ستمبرمیں 85.81 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر90.88 ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا تھا ۔
واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیلی کام گروپ کی مجموعی درآمدات کاحجم 366.31 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 209.52ملین ڈالر تھا۔